Homeتلنگانہ

آر ٹی سی بس کرایوں میں مزید اضافہ ممکن: باجی ریڈی

آر ٹی سی بس کرایوں میں مزید اضافہ ممکن: باجی ریڈی

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں بڑھائے گئیبس چارجس میں اضافہ سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافرین سے ٹول پلازا چارجس وصول نہیں کئے جارہے یہ چارجس آر ٹی سی خود ادا کرتی ہے۔

شرمیلا کی یاترا41ویں دن میں داخل
آصف آباد میں مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سنٹرس کاقیام
کلکٹرکریم نگر آروی کرنن کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد:صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن باجی ریڈی گوردھن نے کہا کہ مستقبل میں آر ٹی سی کرایہ میں اضافہ خارج از امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں بڑھائے گئیبس چارجس میں اضافہ سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافرین سے ٹول پلازا چارجس وصول نہیں کئے جارہے یہ چارجس آر ٹی سی خود ادا کرتی ہے۔

باجی ریڈی گوردھن نے کہاکہ ہر سال آر ٹی سی کو70 تا100 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ آر ٹی سی کو نقصانات سے نکالتے ہوئے فائدے میں لانے کیلئے ہی ٹکٹوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اور مستقبل میں بھی کرایوں میں اضافہ خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود آر ٹی سی کو یومیہ 6 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی میں نئی بسوں کو شامل کرتے ہوئے مسافرین کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔