Homeحیدرآباد

اسپورٹس جرنلسٹ منصف حیدرآباد حامد مرزا کا انتقال

اسپورٹس جرنلسٹ منصف حیدرآباد حامد مرزا کا انتقال

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

حیدرآباد: حامد مرزا ولد زاہد مرزا مرحوم اسپورٹس جرنلسٹ روزنامہ منصف حیدرآباد کا بعمر 55 سال جمعہ یکم / اکتوبر کی صبح انتقال ہوگیا۔ موصوف چند دنوں سے علیل تھے اور دواخانہ میں زیر علاج تھے۔

 نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد سبحان روپ لال بازار شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کمبل پوش، سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم انتہائی ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔ جناب حامد مرزا ایک عرصہ سے صحافت سے وابستہ تھے ۔ مرحوم نے منصف ٹی وی کے علاوہ ای ٹی وی میں بھی خدمات انجام دئیے۔ مرحوم کو اسپورٹس کی خبروں میں کافی مہارت حاصل تھی۔

پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکی اور3 لڑکے شامل ہیں۔ مرحوم طویل عرصہ سے روزنامہ منصف میں بطور اسپورٹس سب ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ایڈیٹر انچیف جناب محمد عبدالجلیل نے حامد مرزا کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے بارگاہ خداوندی میں دعا کی، ادارہ کے تمام عملہ نے بھی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔

تبصرے