Homeکاروبار

امریکہ میں کے تارک راماراؤ کا شاندار استقبال

لاس اینجلس پہنچنے پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے این آرآئیز،ٹی آرایس کارکنوں اور دیگر نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی۔

امریکہ میں کے تارک راماراؤ کا شاندار استقبال

کے ٹی آر، وفد کے ساتھ امریکہ روانہ
سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے ٹی آر کی قیادت میں ایک وفد امریکہ روانہ
امریکہ میں ہندوستانی نژاد ڈاکٹرس کافی مقبول: وینکیا نائیڈو

حیدرآباد: تلنگانہ کے بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کرنے کے نشانہ کے ساتھ امریکہ کے دورہ پر پہنچے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کا لاس اینجلس میں استقبال کیاگیا۔وہ گذشتہ روز حیدرآباد سے روانہ ہوئے تھے۔لاس اینجلس پہنچنے پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے این آرآئیز،ٹی آرایس کارکنوں اور دیگر نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی۔

اس موقع پر مسٹرراو نے ان سے ریاست کی ترقی کے بارے میں کچھ دیر اظہار خیال کیا۔انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ باوقار پروگرام ہمارا گاوں۔ ہمارے اسکول کی تفصیلات سے بھی واقف کروایااور اس پروگرام کے فریق بننے کی این آرآئیز سے خواہش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ کے نوجوان وہاں پر ریاستی حکومت کے سفیر کے طورپر خدمات انجام دیں۔