Homeتعلیم و روزگار

انٹرامتحانات کی ری شیڈولنگ کا امکان

انٹرامتحانات کی ری شیڈولنگ کا امکان

نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے جے ای ای مین کا پہلا سیشن جو16 سے21 / اپریل منعقد ہوگا۔ شیڈول جاری کردیا ہے جبکہ انٹر امتحانات 20اپریل سے شروع ہوں گے۔ جبکہ انٹرسال دوم کا زبان دوم کا امتحان21 اپریل کو مقرر ہے۔

ویمنس کالج کوٹھی میں ایک سالہ فیملی ومیاریج کونسلنگ کورسس کا آغاز
تقررات کے ٹسٹس کا مواد لائبریریوں میں رکھنے کی ہدایت
پالی سیٹ کا شیڈول جاری

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن، انٹر سال دوم کے امتحانات کے ٹائم ٹیبل کی ری شیڈولنگ کیلئے ایک اجلاس طلب کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔جائنٹ انٹرنس اگزامنیشن (جے ای ای) کے مین امتحانات جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،

اور تلنگانہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تواریخ آپس میں ٹکرا رہی ہیں جس کے پیش نظر بورڈ انٹر سال دوم کے امتحانات کی ری شیڈولنگ کا ارادہ رکھتا ہے۔

نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے جے ای ای مین کا پہلا سیشن جو16 سے21 / اپریل منعقد ہوگا۔ شیڈول جاری کردیا ہے جبکہ انٹر امتحانات 20اپریل سے شروع ہوں گے۔ جبکہ انٹرسال دوم کا زبان دوم کا امتحان21 اپریل کو مقرر ہے۔

ریاست سے ہر سال انٹر میڈیٹ کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد جے ای ای مین میں شرکت کرتی ہے۔ ان تاریخوں کی وجہ سے طلبہ پریشان ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن انٹر امتحانات ری شیڈول کرسکتی ہے۔