Homeحیدرآباد

این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان کشمکش مضحکہ خیز۔ قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج، محمدعلی شبیر کا خطاب

حیدرآباد:صدر تلنگانہ این ایس یو آئی بالموری وینکٹ کے بشمول 18این ایس یو آئی کارکنوں کو فوجداری عدالت نامپلی نے ضمانت پر رہائی کیلئے آج احکام جاری کئے۔ راہول گاندھی کو عثمانیہ یونیورسٹی میں طلباء سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر این ایس یو آئی کارکنوں نے گذشتہ ہفتہ احتجاج منظم کیا تھا۔

عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے انہیں گرفتار کرکے 14دن کیلئے جیل ریمانڈ کیا تھا۔آج شام 5بجے چنچل گوڑہ جیل سے ان کارکنوں کی رہائی عمل میں آئی۔واضح رہے کہ راہول گاندھی نے اپنے دورہ حیدرآباد کے دوران چنچل گوڑہ جیل پہنچ کر بی وینکٹ اور دیگر محروس کارکنوں سے ملاقات کی تھی اور کانگریس پارٹی کے نظریات پر کاربند رہتے ہوئے حق و انصاف کیلئے اپنی جد وجہد جاری رکھنے پر ان کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

شام7بجے چنچل گوڑہ جیل سے رہائی کے بعد صدر این ایس آئی بی وینکٹ اور تمام 17کارکن صدرٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی کی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز پہنچے جہاں ریونت ریڈی نے ان کارکنوں کو کھنڈواپہنا کر خیرمقدم کیا۔کارکنوں نے اس موقع پر نعرہ بلند کئے۔