Homeتلنگانہجرائم و حادثات

بودھن میں شیواجی مجسمہ کی تنصیب مسئلہ پر دو گروپوں میں جھڑپ

پولیس کے ایک اور سینئر عہدیدار جو لا اینڈ آرڈر کے انچارج بھی ہیں نے بتایا کہ مجسمہ کی ایستادگی کیلئے اجازت حاصل نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میں برقرار ی امن کیلئے پولیس کے اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

بودھن میں شیواجی مجسمہ کی تنصیب مسئلہ پر دو گروپوں میں جھڑپ

دونوں گروپ کے ارکان نے ایک دوسرے پر سنگباری کی اور مجسمہ کی ایستادگی کے مسئلہ پر احتجاج کیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ٹاون میں برقرار ی امن کیلئے پولیس نے امتناعی احکام (دفعہ144) نافذ کردئیے۔

آر ٹی سی بس کرایوں میں مزید اضافہ ممکن: باجی ریڈی
شرمیلا کی یاترا41ویں دن میں داخل
آصف آباد میں مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سنٹرس کاقیام

حیدرآباد: ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاؤن میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے ایستادگی کے معاملہ پر دونوں گروپس میں جھڑپ کے بعد ٹاؤن میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

دونوں گروپ کے ارکان نے ایک دوسرے پر سنگباری کی اور مجسمہ کی ایستادگی کے مسئلہ پر احتجاج کیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ٹاون میں برقرار ی امن کیلئے پولیس نے امتناعی احکام (دفعہ144) نافذ کردئیے۔

پولیس نے ایک دوسرے پر سنگباری کرنے والے ارکان کو منتشر کرنے اور حالات پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کے شل بھی چھوڑے۔ سنگباری میں ایک پولیس کانسٹبل زخمی ہوگیا جسے ہاسپٹل لے جایاگیا ہے۔

پولیس نے یہ بات بتائی۔ ان کے مطابق ایک گروپ، مجسمہ نصب کرنے پر بضد تھا جبکہ دوسرا گروپ اس کے خلاف تھا جس کے نتیجہ میں احتجاج اور جوابی احتجاج شروع ہوگیا اور دونوں گروپس کے ارکان نے ایک دوسرے پر سنگباری کی۔

بودھن ٹاؤن میں ا متناعی احکام 144 کو نافذ کردیا گیا ہے۔کمشنر پولیس نظام آباد کے آر ناگر اجو نے یہ بات کہی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے پولیس کے پیکٹس تعینات کردئیے گئے احتیاطی طور پر گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

پولیس کے ایک اور سینئر عہدیدار جو لا اینڈ آرڈر کے انچارج بھی ہیں نے بتایا کہ مجسمہ کی ایستادگی کیلئے اجازت حاصل نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میں برقرار ی امن کیلئے پولیس کے اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

دریں اثنا بی جے پی لیڈر اور نظام آباد کے ایم پی ڈی اروند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجلس بلدیہ بودھن نے ٹاؤن میں شیواجی مہاراج کے مجسمہ کو نصب کرنے کی تجویزکو قبول کرلیا تھا اور اجلاس میں اس سلسلہ میں ایک قرار دادا بھی منظور کی گئی –

مگر اب ٹی آر ایس اور مجلس کے غنڈے گڑبڑ پیدا کررہے ہیں اور ٹاؤن میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔ بی جے پی قائد نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے ایک کونسلر نے شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب کرنے پر ٹاون کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی اعلانیہ دھمکی دی ہے۔