Homeحیدرآباد

بی جے پی کی نظریں تلنگانہ پر، امیت شاہ کا آئندہ ماہ دو مرتبہ دورہ

امیت شاہ سری رام نومی کے موقع پر منادر میں پوجا کریں گے۔ اسی روز شام میں حیدرآباد کی بھاگیہ لکشمی مندر میں بھی ان کی پوجا کا پروگرام ہوگا۔ان کے اس پروگرام میں ریاست کے دانشوروں سے بھی ملاقات شامل ہے۔

بی جے پی کی نظریں تلنگانہ پر، امیت شاہ کا آئندہ ماہ دو مرتبہ دورہ

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

حیدرآباد: اترپردیش اور دیگرریاستوں میں کامیابی پر مسرور بی جے پی نے اب اپنی توجہ تلنگانہ پر مرکوز کردی ہے۔زعفرانی جماعت کے سینئر رہنما و مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ جنوبی ہند کی اس اہم تلگو ریاست کا اپریل میں دومرتبہ دورہ کریں گے۔

یکم اپریل کے علاوہ وہ سری رام نومی کے دن بھی اس ریاست کا دورہ کریں گے۔ امیت شاہ سری رام نومی کے موقع پر منادر میں پوجا کریں گے۔ اسی روز شام میں حیدرآباد کی بھاگیہ لکشمی مندر میں بھی ان کی پوجا کا پروگرام ہوگا۔ان کے اس پروگرام میں ریاست کے دانشوروں سے بھی ملاقات شامل ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ زعفرانی جماعت میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔14اپریل کو تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے اور ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف پدیاترا ہوگی۔پدیاترا کے اس دوسرے مرحلہ کا شاہ افتتاح کریں گے۔