Homeحیدرآباد

تلنگانہ میں گرمی کی شدت، شمالی اور جنوبی اضلاع میں ہائی الرٹ

محکمہ موسمیات کی عہدیدارشراونی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ اپریل میں درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس تک پہنچ جانے کا امکان ہے اورآئندہ پانچ دنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کا اضافہ ہوگا۔

تلنگانہ میں گرمی کی شدت، شمالی اور جنوبی اضلاع میں ہائی الرٹ

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

حیدرآباد :تلنگانہ میں گرمی کی شدت جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی اور جنوبی اضلاع کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی عہدیدارشراونی نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ماہ اپریل میں درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس تک پہنچ جانے کا امکان ہے اورآئندہ پانچ دنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کا اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے کئی مقامات پر موجودہ طورپر درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 41ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔بعض اضلاع میں درجہ حرارت39ڈگری سلسیس بھی درج کیاگیا ہے جو معمول سے ایک تا دو ڈگری زائد ہے۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران بارش کا امکان کم ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حیدرآباد،رنگاریڈی، وقارآباداوردیگر مقامات پر درجہ حرارت کے 36تا40ڈگری ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح عادل آباد، نظام آباد، کاماریڈی،راجناسرسلہ، کریم نگر،پداپلی، منچریال میں اعظم ترین درجہ حرارت 40تا42ڈگری سلسیس کے درج کئے جانے کا امکان ہے۔یکم اپریل سے کئی مقامات پر درجہ حرارت 40تا42ڈگری سلسیس کے درج کئے جانے کا امکان ہے۔شمالی ہند سے تلنگانہ کی سمت گرم ہواوں کی وجہ سے یہاں کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ درج کیاجارہا ہے۔انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظر 11بجے دن کے بعد سڑکوں پر نکلنے سے گریز کریں۔