Homeتعلیم و روزگار

تلنگانہ میں 5فروری سے تعلیمی اداروں کی کشادگی کاامکان

تلنگانہ میں 5فروری سے تعلیمی اداروں کی کشادگی کاامکان

اولیائے کی مرضی کے مطابق آن لائن‘ آف لائن کلاسس کاانتظام کیاجائے گا۔ان اضلاع میں جہاں کووڈ19 واقعات زیادہ رونماء ہورہے ہیں‘حالات کودیکھتے ہوئے فیصلہ لیاجائے گا۔

ویمنس کالج کوٹھی میں ایک سالہ فیملی ومیاریج کونسلنگ کورسس کا آغاز
تقررات کے ٹسٹس کا مواد لائبریریوں میں رکھنے کی ہدایت
پالی سیٹ کا شیڈول جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں 5فروری سے تعلیمی اداروں کی کشادگی کاامکان ہے۔اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ریاست میں 5فروری سے اسکولس اورکالجس میں تعلیمی سرگرمیوں کوبحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اولیائے طلبہ کی مرضی کے مطابق آن لائن‘ آف لائن کلاسس کاانتظام کیاجائے گا۔ان اضلاع میں جہاں کووڈ19 واقعات زیادہ رونماء ہورہے ہیں‘حالات کودیکھتے ہوئے فیصلہ لیاجائے گا۔

عہدیداروں کے مطابق تلنگانہ میں کورونا پازیٹیوکی شرح 20فیصد درج کی جارہی ہے آئندہ 10تا15 دنوں میں کوروناکی تیسری لہر ختم ہوجانے کاامکان ہے۔

دوسری طرف محکمہ صحت عامہ کی جانب سے چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤکوپیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ شیڈول کے مطابق تمام انٹرنس ٹسٹس اورامتحانات منعقد کئے جاسکتے ہیں۔

اس موضوع پر ریاستی وزیر صحت ہریش راؤاعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر 25 جنوری کوچیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ محکمہ صحت عامہ اورمحکمہ تعلیمات کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کریں گے۔

اس اجلاس میں کووڈکی صورتحال‘وباء پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور دیگرامورپرغوروخوض ہوگا۔