Homeحیدرآبادتلنگانہ

حیدرآباد اور نظام آباد میں اے ٹی ایم مشینوں سے رقم لوٹنے کی کوشش ناکام

حیدرآباد اور نظام آباد میں اے ٹی ایم مشینوں سے رقم لوٹنے کی کوشش ناکام

آر ٹی سی بس کرایوں میں مزید اضافہ ممکن: باجی ریڈی
شرمیلا کی یاترا41ویں دن میں داخل
آصف آباد میں مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سنٹرس کاقیام

حیدرآباد: تلنگانہ میں کل رات سارقوں نے دو علیحدہ واقعات میں اے ٹی ایم مشینوں کو لوٹنے کی ناکام کوشش کی۔

پہلا واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا جہاں دو افراد، کوکٹ پلی میں واقع آئی سی آئی سی آئی بینک کے اے ٹی ایم سنٹر میں داخل ہوئے اور مشین سے رقم کا سرقہ کرنے کی کوشش کی۔

ان افراد نے آہنی سلاخوں سے اے ٹی ایم کو توڑبھی دیا اور انہوں نے مشین کے ڈسپلے کو بھی نکالدیا مگر اس کے باوجود رقم تک پہنچنے میں وہ ناکام رہے۔

رقمی سرقہ کی کوشش میں ناکامی کے بعد سارقین خالی ہاتھ لوٹ گئے یہ واقعہ 10:45 بجے شب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اے ٹی ایم سنٹرمیں نصب سی سی کیمروں میں سرقہ کی کوشش کی تصاویر قید ہوگئیں۔ پولیس، ملزمین کی شناخت کرنے اور انہیں گرفتار کرنے میں مصروف ہے۔

اسی طرح کا دوسرا واقعہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔ضلع منگل پہاڑ میں جمعرات کی شب سارقوں نے کینرا بینک سے متصل اے ٹی ایم کیوسک (سنٹر) سے رقم لوٹنے کی ناکام کوشش کی پولیس نے بتایا کہ سارقوں کی چار رکنی ٹیم، بینک میں داخل ہوئی۔لاکرس کو توڑنے کی کوشش کی۔

سارقوں نے الماری اور دیگر چیزوں کو نقصان پہنچایا مگر انہیں رقم ہاتھ نہیں لگی۔ بعدازاں ٹولی کے ارکان نے بینک سے متصل اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی بھی ناکام کوشش کی۔ پولیس، سارقوں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی چھان بین کررہی ہے۔

تبصرے