Homeحیدرآباد

راہول گاندھی سیاسی فائدہ کی خاطر کسانوں کے مسئلہ پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں: کے کویتا

رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی سیاسی فائدہ کی غرض سے صرف شہرت کیلئے ہی ٹویٹر پر کسانوں کے مسئلہ پر اظہاریکجہتی کررہے ہیں۔

راہول گاندھی سیاسی فائدہ کی خاطر کسانوں کے مسئلہ پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں: کے کویتا

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

حیدرآباد: ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے تلنگانہ کے کسانوں کے مسئلہ پر راہول گاندھی کے ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم پر سرگرم کویتا جو چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی دختر بھی ہیں نے راہول گاندھی کے سلسلہ وارتلگوزبان میں کئے گئے ٹوئیٹس کا اسی زبان میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی سیاسی فائدہ کی غرض سے صرف شہرت کیلئے ہی ٹویٹر پر کسانوں کے مسئلہ پر اظہاریکجہتی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دھان کی خریداری کے مسئلہ پر پنجاب، ہریانہ ریاستوں کے لئے ایک اور دیگر ریاستوں کے لئے ایک پالیسی پر عمل کیاجارہا ہے۔

اس مسئلہ پر ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ہر روز پارلیمنٹ میں ایوان کے وسط میں پہنچ کر احتجاج کیاجارہا ہے۔اگرراہول گاندھی میں ایمانداری ہے تو وہ اس مسئلہ پر ٹی آرایس کے ارکان پارلیمنٹ کے ایوان میں احتجاج کی حمایت کریں۔انہوں نے کہاکہ ایک ملک میں دھان کی خریداری پر ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے۔