Homeحیدرآباد

رمضان المبارک کیلئے نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت :  ٹی سرینواس یادو

ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کورونا وباء کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران سرکاری سطح پر انتظامات نہیں کئے جاسکے۔ مگر اب حالات معمول پر آرہے ہیں۔ ہم وعدے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران بہترین انتظامات کریں گے۔

رمضان المبارک کیلئے نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت :  ٹی سرینواس یادو

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

حیدرآباد: ریاستی وزیر افزائش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادو نے جی ایچ ایم سی‘ محکمہ برقی‘ واٹر ورکس‘ ہارٹیکلچرو دیگر محکموں کے ذمہ داروں سے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل نقائص سے پاک انتظامات مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔

آج حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے مختلف مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داروں کے ساتھ رمضان المبارک کے دوران انتظامات کے موضوع پر منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ٹی آر ایس حکومت رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے دوران ہر سال مسلم برادران کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کورونا وباء کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران سرکاری سطح پر انتظامات نہیں کئے جاسکے۔ مگر اب حالات معمول پر آرہے ہیں۔ ہم وعدے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران بہترین انتظامات کریں گے۔ ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ ماہِ مقدس کے آغاز کے لئے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ اس لئے تمام محکموں کی جانب سے بہتر تال میل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہتر سے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں۔