Homeتلنگانہ

ریاست سے دھان کا ایک ایک دانہ خریدا جائے گا: جی کشن ریڈی

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے اتوار کے روز الزام عائد کیا کہ حلقہئ اسمبلی حضور آباد کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد ٹی آر ایس نے دھان خریدی مسئلہ پر بی جے پی کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔

ریاست سے دھان کا ایک ایک دانہ خریدا جائے گا: جی کشن ریڈی

آر ٹی سی بس کرایوں میں مزید اضافہ ممکن: باجی ریڈی
شرمیلا کی یاترا41ویں دن میں داخل
آصف آباد میں مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سنٹرس کاقیام

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے اتوار کے روز الزام عائد کیا کہ حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد ٹی آر ایس نے دھان خریدی مسئلہ پر بی جے پی کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے پر انہوں نے تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کو نشانہئ ملامت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کے ہاتھوں ٹی آر ایس کی شکست کے بعد حکمراں جماعت نے دھان خریدی مسئلہ کو شدومد کے ساتھ اٹھانا شروع کیا ہے۔

یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ کشن ریڈی جو حلقہئ لوک سبھا سکندرآباد کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ ملک میں بائلڈ رائس (چاول) کی طلب میں شدید کمی آئی ہے۔

پہلے بائلڈ چاول زیادہ استعمال ہوتا تھا مگر اس چاول کو استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان بائلڈ چاول کی کاشت نہیں کرتے مگر رائس ملز میں بائلڈ چاول بنایا جاتا ہے۔

مرکزی حکومت نے مختلف ریاستوں سے دھان کی خریدی پر 26,600 کروڑ روپئے خرچ کیے ہیں، جب کہ سال 2014ء میں دھان کی خریدی پر 3400 کروڑ روپئے خرچ کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ساتھ گزشتہ سال جو معاہدہ ہوا تھا، اس کے مطابق مرکز، تلنگانہ سے دھان کا ایک ایک دانہ خریدا جائے گا۔ فاضل چاول کو اکسپورٹ کرنے میں ناکامی سے متعلق ٹی آر ایس کے الزام کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او قواعد کے مطابق حکومت، چاول اکسپورٹ نہیں کرسکتی۔