Homeتلنگانہ

سبزیوں کی مختلف اقسام کے ساتھ کے سی آر کا پورٹریٹ

سبزیوں کی مختلف اقسام کے ساتھ کے سی آر کا پورٹریٹ

کھمم کے برہان پورسبزی منڈی میں 1800 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی سبزیوں کی مختلف اقسام کے ساتھ چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ کا ایک پورٹریٹ بنایا گیا۔

آر ٹی سی بس کرایوں میں مزید اضافہ ممکن: باجی ریڈی
شرمیلا کی یاترا41ویں دن میں داخل
آصف آباد میں مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سنٹرس کاقیام

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار اوروزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ ملک میں پہلی بار صرف تلنگانہ حکومت نے ہی زراعت کو منافع بخش بنانے، کسان کو بادشاہ بنانے اور نئی نسل کو کھیتی کی طرف راغب کرنے کی ترغیب دی ہے۔

کھمم کے برہان پورسبزی منڈی میں 1800 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی سبزیوں کی مختلف اقسام کے ساتھ چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ کا ایک پورٹریٹ بنایا گیا۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی کے طورپر ان دونوں وزرا نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان وزرا نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر  نے ریاست کے کسانوں کو نیا راستہ دکھایا ہے جس سے ان کی زندگیوں میں خوشحالی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فراہم کی جانے والی مالی مداد 50,000 کروڑ روپے کے سنگ میل تک پہنچ گئی ہے۔اس موقع پر ضلع کلکٹر وی پی گوتم، ایم پی ناما گیشور راؤ اور دیگر موجود تھے۔