Homeتلنگانہ

شرمیلا کی یاترا41ویں دن میں داخل

شرمیلا کی یاترا41ویں دن میں داخل

انہوں نے تُنگاترتی منڈل کے ویلوگاپلی دیہات میں اپنے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے۔

آر ٹی سی بس کرایوں میں مزید اضافہ ممکن: باجی ریڈی
آصف آباد میں مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سنٹرس کاقیام
کلکٹرکریم نگر آروی کرنن کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کی پرجا پرستھانم یاترا 41ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔وہ فی الحال ضلع سوریہ پیٹ میں یاترا میں مصروف ہیں۔

انہوں نے تُنگاترتی منڈل کے ویلوگاپلی دیہات میں اپنے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے۔

انہوں نے ناگارم منڈل پستالاکراس روڈ پر 11بجے دن اس یاترا کا آغاز کیا۔ اس یاترا کے دوران انہوں نے ریاست کے بیشتر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

انہوں نے نوجوانوں کے مسائل کی بھی سماعت کی۔شرمیلا کی یاترا پر عوام کا بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے۔یاترا کے دوران عوامی مسائل اٹھانے کے ساتھ ساتھ شرمیلا حکومت کی ناکامی کو عوام کے درمیان لے جارہی ہیں۔