Homeتلنگانہ

عالمی یوم اطفال کے موقع پر چارمینار اور مانو کے گیٹ پر نیلی روشنی

عالمی یوم اطفال کے موقع پر چارمینار اور مانو کے گیٹ پر نیلی روشنی

آر ٹی سی بس کرایوں میں مزید اضافہ ممکن: باجی ریڈی
شرمیلا کی یاترا41ویں دن میں داخل
آصف آباد میں مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سنٹرس کاقیام

حیدرآباد: حیدرآباد میں تاریخی چارمینار اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کا باب الداخلہ، ملک اور دنیا بھر کے250 تاریخی یادگار ڈھانچے اور ادارے، عالمی یوم اطفال (ڈبلیو سی ڈی) 2021 آغاز کی مناسبت سے جمعہ کی شب سے نیلے رنگ کی روشنی سے سجائے گئے ہیں۔

یہ دن، بچوں کیلئے ایکشن ڈے کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ ہفتہ20 نومبر کو سی آر سی (کنونشن آن رائٹس آف دی چلڈرن) کے طور پر اختیار کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں ہندوستان اور تمام ممالک میں 20 نومبر سے ہفتہ طویل عالمی یوم اطفال تقاریب کااہتمام کیا جارہا ہے۔

ملک بھر کے یادگار، دہلی سے راشٹراپتی بھون، پارلیمنٹ ہاوز اور قطب مینار کے علاوہ ملک کے مختلف گوشوں کے تاریخی یادگار، سرکاری دفاتر، لینڈ مارکس کو 19اور20 نومبر کو نیلے رنگوں میں رنگا جارہا ہے۔

جس کا مقصد قومی سطح پر بچوں کے حقوق کی تقاریب اور تعلیم میں بچوں کی پیش رفت کو اجاگر کرنا ہے۔ کووڈ19 کی وبا سے بچوں کی تعلیم میں شدید خلل پڑا ہے۔ ملک بھر میں طویل عرصہ تک اسکولس بند رہے۔

بچوں نے سب سے زیادہ تعلیم کو کھویا ہے۔ اساتذہ اور اپنے دوستوں کے ساتھ وقت نہیں بتاسکے۔ سی آر سی اڈاپشن کے32 سال کی تکمیل اور یونیسف کے قیام کے75 ویں تاسیس کی مناسبت سے رواں سال عالمی یوم اطفال منایا جارہا ہے۔

تبصرے