Homeحیدرآباد

عام آدمی کو ایک اور جھٹکا، یکم اپریل سے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ

ہر گھر میں ماہانہ تنخواہ میں سے کچھ رقم دواؤں کے لئے مختص کی جاتی ہے تاہم یکم اپریل سے دواوں کیلئے رکھی جانے والی رقم میں مزید اضافہ کرنا پڑے گاکیونکہ یکم اپریل سے دواوں کی قیمتوں میں 10تا 20فیصد کے اضافہ کا امکان ہے۔

عام آدمی کو ایک اور جھٹکا، یکم اپریل سے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

حیدرآباد: ملک میں پٹرولیم اشیا،پکوان کے لئے استعمال ہونے والے تیل،پکوان گیس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔اب دواوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے جارہا ہے۔اس طرح عام آدمی پرایک اور مالی بوجھ میں اضافہ ہوجائے گا۔ تلنگانہ میں تقریبا 40لاکھ افراد بی پی اور ذیابیطس کا شکار ہیں۔

طرز زندگی میں تبدیلی اور دیگر وجوہات کی بنا پر لوگ ان بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جس کے لئے ان کو گولی کھانا لازمی ہوجاتا ہے۔ سردی،بخار کی دواوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ درج کیاگیا ہے۔ ہر گھر میں ماہانہ تنخواہ میں سے کچھ رقم دواؤں کے لئے مختص کی جاتی ہے تاہم یکم اپریل سے دواوں کیلئے رکھی جانے والی رقم میں مزید اضافہ کرنا پڑے گاکیونکہ یکم اپریل سے دواوں کی قیمتوں میں 10تا 20فیصد کے اضافہ کا امکان ہے۔

 نیشنل فارماسیوٹیکلس پرائزنگ اتھاریٹی کی طرف سے دواوں کی قیمتوں میں اضافہ کی دواوں کی کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے۔اس طرح تقریبا 800اقسام کی دواوں کی قیمتوں میں اضافہ کیاجائے گا۔ قبل ازیں کے برخلاف اس مرتبہ دواوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ کبھی بھی قیمت میں 10.7فیصد کا اضافہ نہیں ہوا ہے۔اس مرتبہ 10.7فیصد کااضافہ ہونے جارہا ہے۔اس سے عوام پر بوجھ عائد ہوگا۔اضافی قیمتوں کا اثر میڈیکل آلات پر بھی پڑے گا۔ تھرمامیٹر، پلس آکسی میٹر،بی پی مشینوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاجارہا ہے۔