Homeتلنگانہ

قومی شاہراہوں کی منظوری میں تلنگانہ کو اہمیت: کشن ریڈی

مرکزی وزیر نے کہاکہ گذشتہ60 سالوں میں جو کام نہیں ہوا تھا، مرکز میں کی حکومت بی جے پی نے گذشتہ7 سالوں میں یہ کام انجام دے کر دکھایا۔

قومی شاہراہوں کی منظوری میں تلنگانہ کو اہمیت: کشن ریڈی

تلنگانہ کو نہ صرف قومی شاہراہوں کی منظوری بلکہ کئی شعبوں میں اہمیت دی جارہی ہے۔ تلنگانہ کے تقریباً اضلاع کو قومی شاہراہوں سے جوڑا گیا ہے۔ مودی دور حکومت میں قومی شاہراہوں کے تعمیراتی کاموں کو تقریباً75 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

آر ٹی سی بس کرایوں میں مزید اضافہ ممکن: باجی ریڈی
شرمیلا کی یاترا41ویں دن میں داخل
آصف آباد میں مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سنٹرس کاقیام

حیدرآباد:مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ قومی شاہراہوں کی منظوری میں تلنگانہ کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کیلئے2840 کیلو میٹر نئی قومی شاہراہیں منظور کی گئیں۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ گذشتہ60 سالوں میں جو کام نہیں ہوا تھا، مرکز میں کی حکومت بی جے پی نے گذشتہ7 سالوں میں یہ کام انجام دے کر دکھایا۔

تلنگانہ کو نہ صرف قومی شاہراہوں کی منظوری بلکہ کئی شعبوں میں اہمیت دی جارہی ہے۔ تلنگانہ کے تقریباً اضلاع کو قومی شاہراہوں سے جوڑا گیا ہے۔ مودی دور حکومت میں قومی شاہراہوں کے تعمیراتی کاموں کو تقریباً75 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

صرف تلنگانہ میں سڑکوں کی تعمیر پر 31,624 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ 15,113 کروڑ روپے مالیتی کام جاری ہیں۔

ریجنل رنگ روڈ کو قومی شاہراہ کا درجہ دیا گیا۔ ریجنل رنگ روڈ کے کام بھی جاری ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 347 کیلو میٹر ریجنل رنگ روڈ کو مکمل طور پر مرکزی حکومت کی جانب سے تعمیر کیا جائے گا۔