Homeحیدرآباد

مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان کشمکش مضحکہ خیز۔ قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج، محمدعلی شبیر کا خطاب

مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان کشمکش مضحکہ خیز۔ قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج، محمدعلی شبیر کا خطاب

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

حیدرآباد ۔ سابق وزیر وقائد اپوزیشن محمدعلی شبیر نے کہا ہے کہ کسانوں سے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان کشمکش کو منصوبہ بند ڈرامہ قرار دیا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کسانوں سے دھان نہیں خریدا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

محمدعلی شبیر کاماریڈی میں پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دفتر کلکٹریٹ کے روبرو ایک بڑے احتجاجی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور ٹی آرایس قائدین دھان کی خریدی کے مسئلہ پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے کسانوں کی اکثریت دھان کی کاشت میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ ان کے لئے یہ دوسری کاشت سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ بعدازاں محمد علی شبیر نے کانگریس قائدین کے ہمراہ ضلع کلکٹر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اضافہ قیمتوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔