Homeحیدرآباد

مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل

مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور
مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان کشمکش مضحکہ خیز۔ قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج، محمدعلی شبیر کا خطاب

حیدرآباد: ایڈوکیٹس فورم فار جسٹس اور تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کے تعاون سے آج سن رائز بلڈرس آفس سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی پر عید ملاپ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مولوی وحید احمد صدر فورم و سابقہ رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے کی۔

محمد ایاز الدین ایڈوکیٹ‘ میر واجد علی خان ایڈوکیٹ‘ محمد ساجد علی ایڈوکیٹ‘ محمد ارشان احمد خان ایڈوکیٹ‘ سید مکرم حسین ایڈوکیٹ‘ محمد اطہر حسین ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئی اسٹیٹ باڈی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا‘ جو 10 دن کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ اضلاع میں بھی کنوینرس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

فورم شروع سے ہی تلنگانہ تحریک کا حصہ رہی اور کئی پروگرامس کئے اور اپنی گرفتاری بھی درج کرائی اور شروع ہی سے کے سی آر کی تائید کرتی رہی اور آگے بھی جاری رکھے گی۔ اجلاس میں وکلاء نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر بلدیہ نظم و نسق کے ٹی راما راؤ سے گزارش کی کہ مسلم فورم کے وکلاء کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے اور کسی ایک وکیل کو راجیہ سبھا یا ایم ایل سی اور پھر اقلیتی کمیشن کی صدارت بھی مسلم وکیل کو دینے کی خواہش کی۔