Homeجرائم و حادثات

مہیش بینک میں ای دھوکہ،نائیجریائی باشندہ گرفتار

مہیش بینک میں ای دھوکہ،نائیجریائی باشندہ گرفتار

اس غیر مقامی ملزم جس کی شناخت اسٹیفن اورجی کے طورپر کی گئی ہے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12.48 کروڑ روپئے کا تغلب کیا۔کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اس گرفتاری کیلئے پولیس کو کئی ریاستوں میں جاناپڑا۔

ضلع وقار آباد میں طالبہ کی نعش دستیاب، بعد عصمت ریزی قتل کا شبہ
ٹائر پھٹنے کے بعد بے قابو بس کی کار کو ٹکر،5ہلاک
بودھن میں شیواجی مجسمہ کی تنصیب مسئلہ پر دو گروپوں میں جھڑپ

حیدرآباد:مہیش بینک کے ای دھوکہ دہی معاملہ کے اصل سرغنہ نائیجریائی باشندہ کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس غیر مقامی ملزم جس کی شناخت اسٹیفن اورجی کے طورپر کی گئی ہے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12.48 کروڑ روپئے کا تغلب کیا۔کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اس گرفتاری کیلئے پولیس کو کئی ریاستوں میں جاناپڑا۔

پولیس کی ٹیم میں تقریبا 100 ملازمین تھے اور بالاخر بینک اکاونٹس ہیک کرتے ہوئے رقم اڑالینے والے اس ملزم کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بینکس کے اکاونٹس کو ہیک کرنے کے واقعات پیش آسکتے ہیں اسی لئے چوکسی ضروری ہے۔