Homeتعلیم و روزگار

ویمنس کالج کوٹھی میں ایک سالہ فیملی ومیاریج کونسلنگ کورسس کا آغاز

ہر سال خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گھریلو تشدد کے کیس، فوجداری کیسس کا 50فیصد ہیں جو پریشان کن بات ہے۔

ویمنس کالج کوٹھی میں ایک سالہ فیملی ومیاریج کونسلنگ کورسس کا آغاز

تقررات کے ٹسٹس کا مواد لائبریریوں میں رکھنے کی ہدایت
پالی سیٹ کا شیڈول جاری
ریاست میں 12 جون کو ٹیٹ، اعلامیہ جاری

حیدرآباد: ہر سال خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گھریلو تشدد کے کیس، فوجداری کیسس کا 50فیصد ہیں جو پریشان کن بات ہے۔

ان واقعات کے تدارک کے اقدامات اور شعور بیداری کے مقصد کے تحت یونیورسٹی کالج آف ویمنس کوٹھی کے شعبہ سوشیولوجی (سماجیات) نے فیملی اور میاریج کونسلنگ میں ایک سالہ پی جی ڈپلومہ کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدرشعبہ سماجیات کے مطابق کوئی بھی گریجویٹ، اس ایک سالہ پی جی ڈپلومہ کورس میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ کلاسس آن لائن اور آف لائن دونوں طریقہ سے منعقد ہوں گی۔

اس کورس کی فیس10,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کالج آف ویمنس کوٹھی میں پی جی بلاک کے شعبہ سماجیات سے داخلہ فارمس، 10بجے دن سے ایک بجے دن تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ5 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹرانیتاسے سل نمبر9848727769 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔