Homeجرائم و حادثات

ٹائر پھٹنے کے بعد بے قابو بس کی کار کو ٹکر،5ہلاک

ٹائر پھٹنے کے بعد بے قابو بس کی کار کو ٹکر،5ہلاک

ضلع کاماریڈی کے ماچاریڈی منڈل کے موضع گھن پور (ایم) کے قریب پیر کے روز یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ بس، مخالف سمت سے آنے والی کار کو رونددیا جس کے سبب کار میں سوار5 افراد ہلاک اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

مہیش بینک میں ای دھوکہ،نائیجریائی باشندہ گرفتار
ضلع وقار آباد میں طالبہ کی نعش دستیاب، بعد عصمت ریزی قتل کا شبہ
بودھن میں شیواجی مجسمہ کی تنصیب مسئلہ پر دو گروپوں میں جھڑپ

حیدرآباد:ٹی ایس آر ٹی سی کی چلتی بس کا ٹائر پھٹ پڑنے کے بعد بے قابو بس نے ایک کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کاماریڈی کے ماچاریڈی منڈل کے موضع گھن پور (ایم) کے قریب پیر کے روز یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ بس، مخالف سمت سے آنے والی کار کو رونددیا جس کے سبب کار میں سوار5 افراد ہلاک اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چلتی بس کا ایک ٹائر پھٹ پڑنے کے بعد بس، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر دے دی۔ بس کی ٹکر کے بعد یہ کار، ایک درخت سے ٹکرا گئی مہلوکین میں دوخواتین اور ایک لڑکا شامل ہے۔

جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ زخمی کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کار، کاماریڈی سے کریم نگر جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔مہلوکین کا تعلق ضلع نظام آباد سے بتایاگ یا ہے۔