Homeحیدرآباد

کپڑوں پر جی ایس ٹی میں اضافہ کا فیصلہ واپس لینے کا خیر مقدم

دوسری طرف ملک بھر میں مختلف ٹکسٹائل اسوسی ایشن نے مرکز سے ٹیکس میں اضافہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی تھی۔ جی ایس ٹی کونسل نے اپنے اجلاس میں فی الحال ٹکسٹائل پر ٹیکس کی شرح کو 5فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کپڑوں پر جی ایس ٹی میں اضافہ کا فیصلہ واپس لینے کا خیر مقدم

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی رامار اؤ نے مرکزی حکومت کی جانب سے ٹکسٹائل پر محصولات کے اضافہ کے فیصلہ سے دست برداری کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کا شکریہ ادا کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ جمعہ کو منعقدہ جی ایس ٹی کو نسل کے ایمرجنسی اجلاس میں ٹکسٹائل پر ٹیکس کی شرح کو 5فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے تجویز کردہ 7 فیصد اضافہ سے دست برداری کا اعلان کیا گیا۔

 قبل ازیں مرکزی حکومت کے ٹکسٹائل پر ٹیکس کی شرح کو5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے کے فیصلہ کے خلاف کے ٹی راما راؤ نے مسلسل نمائندگی کرتے ہوئے فیصلہ سے دست برداری اختیار کرنے کی اپیل کی تھی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ مرکز کے اس فیصلہ سے ٹکسٹائل شعبہ تباہ ہو جائے گا۔ لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہوجائیں گے۔