Homeحیدرآباد

کسانوں کی مخالف مرکز اور تلنگانہ حکومت کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ ہے اور جب تک کسانوں کو انصاف نہیں مل جاتا تب تک وہ خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس وقت تک کسانوں کے حقوق کے لیے لڑتی رہے گی۔

کسانوں کی مخالف مرکز اور تلنگانہ حکومت کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی: راہول گاندھی

مکہ مسجد میں بم دھماکہ کے 15مکمل
مسلم وکلا کو سرکاری طور پر نمائندگی دینے کی اپیل
این ایس یو آئی کے  18 کارکنوں کی ضمانت منظور

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے تلنگانہ کے کسانوں کی پیداوار نہ خریدنے پر مرکز کی نریندر مودی حکومت اور تلنگانہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کسان مخالف قرار دیا اور کہا کہ ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کسانوں پر سیاست کرنے کی بجائے ان کے مطالبات پر توجہ دی جائے۔

راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’یہ شرم کی بات ہے کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس حکومتیں تلنگانہ کے کسانوں سے دھان خریدنے کے بجائے اس معاملے پر سیاست کرکے اپنی اخلاقی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہیں۔‘‘

انہوں نے کسانوں کی فصلوں کی خریداری پر سیاست کرنے پر مرکزی اور ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ کسان مخالف سرگرمیوں سے انہیں ہراساں کرنا بند کریں اور تلنگانہ کے کسانوں کی محنت سے پیدا ہونے والے اناج کے ایک ایک دانے کی خریداری کریں‘‘۔

گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ ہے اور جب تک کسانوں کو انصاف نہیں مل جاتا تب تک وہ خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس وقت تک کسانوں کے حقوق کے لیے لڑتی رہے گی جب تک تلنگانہ کے کسانوں کی فصل کے ایک ایک دانے کی خریداری نہیں ہو جاتی۔