Homeکاروبار

کے ٹی آر، وفد کے ساتھ امریکہ روانہ

ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقیات، آئی ٹی و انڈسٹریز کے تارک راما راؤ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ آج ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے اس دورہ کا مقصد عالمی فرمس کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔

کے ٹی آر، وفد کے ساتھ امریکہ روانہ

امریکہ میں کے تارک راماراؤ کا شاندار استقبال
سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے ٹی آر کی قیادت میں ایک وفد امریکہ روانہ
امریکہ میں ہندوستانی نژاد ڈاکٹرس کافی مقبول: وینکیا نائیڈو

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقیات، آئی ٹی و انڈسٹریز کے تارک راما راؤ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ آج ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے اس دورہ کا مقصد عالمی فرمس کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔

تلنگانہ کا وفد امریکہ میں لاس اینجلس، سان ڈیگو، سان جوز، بوسٹن اور نیو یارک جیسے شہروں کا دورہ کرے گا جہاں یہ وفد امریکہ میں دنیا کی بڑی کئی کمپنیوں کے مینجمنٹ اگزیکٹیوز سے ملاقات کرے گا اور انہیں ریاستی حکومت کی پالیسیوں اور دوست تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے فوائد سے واقف کرائے گا۔

تارک راما راؤ نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کام کے خاطر امریکہ کا سفر کررہے ہیں۔ آئندہ ہفتہ مشرقی و مغربی ساحلی علاقوں میں مختلف کمپنیوں کے وفود سے دلچسپ ملاقاتیں ہوں گی اور کچھ مصروف سرگرمیو ں اور سفر سے متعلق وہ منتظر ہیں۔

ریاستی وفدالیکٹرانکس، فوڈ پراسسنگ، لائف سائنسس، اور فارما کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کرے گا۔ توقع ہے کہ امریکہ کے دورہ کے بعد کے ٹی آر، ریاست میں بیرونی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنے کی سعی انجام دیں گے۔ کے ٹی آر کے ساتھ پرنسپل چیف سکریٹری جیش رنجن، اور دیگر عہدیدار موجودہیں۔