Homeانٹرٹینمنٹ

10 دنوں کیلئے آر آر آر فلم ٹکٹوں کی شرح میں اضافہ، حکومت راضی

ایس ایس راج مولی کی کامیاب فلم ”آر آر آر“ چند دنوں میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی کیونکہ حکومت تلنگانہ نے اس فلم کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ کی اجازت دے دی ہے۔

10 دنوں کیلئے آر آر آر فلم ٹکٹوں کی شرح میں اضافہ، حکومت راضی

سوشل میڈیا پر بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دینا عجیب لگتا ہے: چرنجیوی
47 گولیا ں لگنے کے با وجود بچ گیا: کونڈا مرلی
ٹالی ووڈاسٹارمہیش بابوکورونا سے متاثر

حیدرآباد: ایس ایس راج مولی کی کامیاب فلم ”آر آر آر“ چند دنوں میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی کیونکہ حکومت تلنگانہ نے اس فلم کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ کی اجازت دے دی ہے۔

حکومت تلنگانہ نے فلم ”RRR“ کے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ کرنے سے اتفاق کیا ہے اور اس فلم کے ٹکٹوں کی خصوصی قیمت متعین کی جائے گی جس کا اطلاق فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ سے10 دنوں تک رہے گا۔

اس کے بعد قواعد کے تحت معمول کے مطابق ٹکٹوں کی شرح رہے گی۔ حکومت تلنگانہ نے ابتدائی10 دنوں تک 5 شوز میں فلم کی نمائش کرنے کا بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔

ان5 شوز کے اوقات صبح7بجے سے رات ایک بجے تک رہیں گے۔ ملٹی پلیکسیز میں 25 مارچ سے ابتدائی 3دنوں میں 70 روپے اور100 روپے (نارمل اور سہارا والی) اضافی وصولی کئے جائیں گے جبکہ مابقی7 دنوں میں 50روپے اضافی وصولی کئے جائیں گے۔

فلم آر آر آر کی ریلیز کے بعد ابتدائی تین دونوں میں اے سی سنگل اسکرین کی صورت میں ابتدائی 3دنوں میں 50 روپے زائد وصول کئے جائیں گے جبکہ سابق 7 دنوں میں 30 روپے اضافی چارج کئے جائیں گے۔

آر آر آر میں رام چرن، جونیر این ٹی آر، عالیہ بھٹ نے کام کیا ہے۔ ملٹی پلیکسیز میں 25 مارچ سے یہ فلم دکھائی جائے گی۔