اکشے کمار‘ کامیڈی فلم میں پھر کام کریں گے

بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار ایک مرتبہ پھر کامیڈی فلم میں نظر آسکتے ہیں۔ اکشے گزشتہ کچھ عرصہ سے ایکشن اور سماجی فلمیں کررہے ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم’ ٹائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کی بہت سراہنا کی گئی ہے۔ اس سے قبل وہ ’ہالی ڈے: اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی، جولی ایل ایل بی۔2 میں نظر آئے تھے۔ ان کی ایک ایسی ہی سماجی پیغام والی فلم ’پیڈمین‘ کی شوٹنگ جاری ہے۔ وہ اپنی کامیاب مزاحیہ فلموں کےلئے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ پچھلے کافی وقت سے انہوں نے کوئی مزاحیہ فلم نہیں کی ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ میں جلد ہی ایک مزاحیہ فلم بناو¿ں۔ میں سبھی فلموں کے درمیان توازن رکھنا چاہتا ہوں۔ میں صرف سماجی پیغام والی فلموں تک محدود نہیں رہوںگا لہذا اب میں ایک اچھی مزاحیہ فلم کروںگا۔

جواب چھوڑیں