اگست 2017 میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

جی ایس ٹی کی شرحوں میں یقینی اضافہ سے قبل ماہ اگست میں خریداروں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں کاروں کی فروخت میں 13.76 فیصد اضافہ پیش آیا۔ سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائیل میونوفیکچررس (ایس آئی اے ایم) کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اگست 2017 میں 294335کاریں فروخت کی گئیں جب کہ اگست2016 میں 258737 کاریں فروخت ہوئی تھیں ۔ ایس آئی اے ایم نے کہا کہ کاروں کی فروخت میں 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا ۔گذشتہ ماہ78664 یو وی گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ جب کہ گذشتہ سال اسی ماہ میں 65760 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ اس اعتبار سے گاڑیوں کی فروخت میں 19.62 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ڈائریکٹرجنرل ایس آئی اے ایم وشنوماتھر نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مجموعی طور پر مارکٹ بہتر ہورہا ہے۔تاہم یہ برقراری پائیدار ہوگی یا نہیں یہ دیکھنے کے لئے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔ ماہ اگست میں پاسنجر کاروں کے فروخت میں اضافہ کے اسباب کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی سے قبل قیمتوں میں کمی سے مانگ میں اضافہ جاری رہا کئی گاہکوں نے جی ایس ٹی کی شرحوں میں فوری اضافہ کے بارے میں اطلاعات پر گاڑیوں کی خریدی میں جلدی کیا اس ماہ اوئل میں حکومت کی مختلف اقسام کی کاروں پر جی ایس ٹی کا زیادہ سے زیادہ 25فیصدجو قبل ازیں 15 فیصد تھا اضافہ کا اعلان کیا گیا۔

جواب چھوڑیں