تین لاکھ 13 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچے

 میانمار کی ریاست رکھائن میں تشدد کے بعد بنگلہ دیش کا رخ کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے آج یہ بات بتائی۔ اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کے ترجمان جوزف تریپورہ نے یہ اندازہ لگایا ہے۔اقوام متحدہ اور حکومت بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد گھٹی ہے حالانکہ صورتحال ہنوز کشیدہ ہے۔ روزانہ کئی لوگ پہنچ رہے ہیں۔ ان کی گنتی نہیں ہوپاتی۔ بدھسٹ میانمار میں روہنگیا مسلم برادری سے امتیاز برتا جاتا ہے۔ میانمار نے انہیں شہریت نہیں دی ہے۔ بنگلہ دیش میں پہلے سے عارضی کیمپوں میں 4 لاکھ روہنگیا مقیم ہیں جو 25 اگست کے تشدد سے قبل بنگلہ دیش پہنچے تھے۔

جواب چھوڑیں