دنگل ہندوستان اور چین کے بعد اب ہانگ کانگ میں بھی ریلیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بوسٹر فلم ’دنگل‘ چین میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑنے کے بعد ہانگ کانگ میں بھی نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان اپنی ہر نئی فلم میں مداحوں کو دیوانہ بنا دیتے ہیں جس کی واحد وجہ فلموں کے معاملے میں ان کا انتخاب ہے اور وہ سال میں ایک ہی فلم ریلیز کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے۔ مگر ان کی حالیہ ’دنگل‘ نے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کرتے ہوئے نہ صرف ہندوستانی فلم انڈسٹری بلکہ خود عامر خان کے کیریر کی بھی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑنے کے بعد ’دنگل‘ کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیاگیا جو عامر خان کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ثابت ہوا کےونکہ فلم نے وہاں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کرکے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور فلم کی کہانی کی وجہ سے نہ صرف چینی عوام بلکہ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بھی عامر خان کی کارکردگی کو سراہاگیا۔

 

جواب چھوڑیں