سونے کے دام میں فی 10گرام 435 روپیہ کمی

ڈالر کی قدر میں اضافہ سے آج سونے کے دام میں 0.74 فیصد کمی سے فی 10 گرام 30,210 روپیہ تک گھٹ گئی جو زیادہ تر بیرون ملک سونے کے داموں میں گراوٹ کا نتیجہ تھا۔ اس کے علاوہ سونے کے تاجروں نے سونے کے اضافہ داموں سے فائدہ کمانے کی کوشش کیا تھا۔دسمبر میں ڈیلیوری کے لئے انجام دیئے گئے کاروبار میں فی 10 گرام 224 روپیہ یا 0.74 فیصد کمی سے فی 10 گرام 30,210 روپیہ پر کاروبار کیا گیا اس طرح اکتوبر میں دی جانے والی ڈیلیوری کے لئے فی 10 گرام 219 روپیہ کمی پیش آئی ان دونوں زمروں میں باالترتیب 13 اور 255 لاٹس ‘ کا کاروبارانجام دیاگیامارکٹ کے تجزیہ نگاروں نے داموں کے گرنے کا سبب بیرون ملک میں پائے جانے والے رجحانات اور ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا اس کے علاوہ طوفان ارما اور شمالی کوریا کے واقعات کہ سبب مذکورہ قیمتی دھات کی مانگ میں کمی بھی بتایا گیا۔دریں اثنا آج سنگاپور میں سونا فی اونس0 1336.7 ڈالر یا 0.69 فیصد کم دام پر فروخت کیا گیا۔گذشتہ ہفتہ سونے کی فی اونس 1357.54 ڈالرقیمت پر فروخت کیا گیا جو اگست 2016 کے بعد اعظم ترین قیمت تھی۔

جواب چھوڑیں