فلوریڈا کے ساحلی علاقے طوفان ارماسے شدید تباہی کا شکار

 طوفان ارما نے فلوریڈا میں ایک سے دوسرے ساحل تک تباہی مچادی اور 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ جن سے مکانات اور کشتیاں زیر آب آگئیں ۔ علاوہ ازیں لاکھوں افراد برقی سے محروم ہوگئے اور ساتھ ہی ساتھ میامی اسکائی لین پر بڑے تعمیراتی کرینس الٹ کر گرپڑے ۔ 400 میل رقبہ پر محیط طوفان نے بیشتر فلوریڈی کیز کا صفایا کردیا اور بعدازاں ریاست کے مغربی ساحل کی طرف بڑھنے لگا ۔ اس کی تیز رفتار ہوائیں میامی اور اٹلانٹک کی جانب ویسٹ پام بیچ پر سے گذررہی تھیں ۔ توقع تھی کہ ارما کثیرالاباد ٹمپا یعنی سینٹ پیٹرس برگ علاقہ تک آج صبح پہنچ جائے گا اور اس کی شدت میں تاہم بہت کمی رہے گی ۔ زمرہ 4 کی حیثیت سے اس نے فلوریڈا کو متاثر کیااور رات ہونے تک یہ زمرہ 2 میں تبدیل ہوگیا جس کے ساتھ 105 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں ۔ گورنر ریک اسکاٹ نے فاکس نیوز سنڈے کو بتایا کہ فلوریڈا کے ہر فرد کے لےے دعا کیجئے کیونکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد ریاست گیر پناہ گاہوں میں ارما کے ختم ہونے کے منتظر ہیں ۔ فلوریڈا میں کسی بھی ہلاکت کی توثیق نہیں ہوئی ہے جبکہ کیربیائی علاقہ پر گذرنے والی ارما کے تباہ کن سفر کے دوران 24 ہلاکتیں ہوئی تھیں ۔ کیز کے نشیبی علاقہ جہاں طوفانی تموج 10 فٹ سے متجاوز ریکارڈ کیاگیا وہاں برقی آلات اور فرنیچر کو پانی میں بہتا ہوا دیکھا گیا۔ مانرو کونٹی کی خاتون ترجمان کیمی کلارک نے بتایا کہ سمندری پانی میں جہاز رانی خطرات بھرے ہوئے ہیں جن میں غرقاب کشتیاں بھی شامل ہیں تاہم ارماکے غیض و غضب کی مکمل حد واضح نہیں ہوسکی ۔ کاونٹی کے عہدیدار انتظامیہ رومن گیسٹیسی نے بتایا کہ عملہ کے ارکان پیر کی صبح کی جانچ پڑتال کے لےے ہر مکان میں تلاشی کاروائی کاآغاز کردیں گے ۔ سی ۔ 130 فوجی مال بردار طیاروں کی زیر قیادت فضائی راحت کاری مشن کیز نامی علاقہ کو ایمرجنسی رسدات کی سربراہی کے لےے قائم کیاگیاہے ۔ میامی کی ایک خاتون جسے درد زہ ہورہاتھا اس کا وضع حمل فون پراطلاع دینے کے دوران ہوا جبکہ سرکاری عہدیدار تیز فتار ہواو¿ں اور سڑکوں کے زیر آب آجانے کی وجہ سے خاتون تک نہیں پہنچ سکے تھے ۔ آتش فروع عملہ نے بعدازاںاسے ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔ مرکزی علاقہ میامی کی بیشتر سڑکیں غرقاب ہوگئیں تھیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی ایسی ہی صورتحال تھیں ۔ میامی میں 24 تعمیراتی کرینس کے جو اسکائی لین پر دکھائی دے رہے تھے ا ن میں سے دو گرپڑے تھے۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ میامی ‘ ٹمپا ‘ فورڈ ‘لاڈر ڈیل اور جنوبی فلوریڈا کے بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ کردیاگیاہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے چند افراد کی گرفتاریوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ میامی بیچ پر جزیرہ کے بیرونی افراد کے داخلہ پر امتناع عائد کردیاگیا ہے ۔ ارما کے نتیجہ میں برپا ہوئے دوسرے طوفان پام وے میں 6موبائیل گھروں اور اٹلانٹک ساحل کے درمیانی راستہ تک تباہی برپا کردی ۔

جواب چھوڑیں