لندن کی برلینٹ بیسکس کمپنی کی حصولیابی مکمل. انفوسس کی جانب سے 7.5 ملین پاﺅنڈس ادا کئے گئے

 ہندوستان کی دوسری بڑی سافٹ ویرسرویسس کمپنی انفوسس نے آج کہا کہ اس نے لندن میں قائم برلینٹ بیسکس کمپنی کی حصولی کو مکمل کرلیا۔ انفوسس نے 3اگست 2017 کو لندن کی مذکورہ کمپنی کے حصول کا اعلان کیا تھا۔ انفوسس نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس حصولیابی سے عالمی گاہکوں کی ضرورتوں کی تکمیل پر توجہ دینے وہ ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے عالمگیر نیٹ ورک کو مزید وسعت دیا ہے ۔انفوسس نے اس کمپنی کو 7.5 ملین برطانوی پاونڈ نقد ادا کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔سال 2012 میں قائم کردہ برلینٹ بیسکس صد فیصدانتظامیہ کی ملکیتی کمپنی ہے جس کے مشترکہ بانی اور چیف ایکزیکٹیو آفیسر کے 85.5 فیصد حصص میں سرمایہ مشغول کیا گیا ہے۔اس کے اسٹوڈیو لندن اور دبئی میں موجود ہیں ، بیان میں مزید بتایا گیا کہ یورپ اور مشرقی وسطیٰ کی مالیاتی خدمات کے لئے ڈیجیٹل ڈیزائن سرویسس نیٹ ورک سے انفوسس کو مدد ملے گی۔ انفوسس کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو بنگلورو ، پونے ،نیویاک ، لندن اور ملبورن میں قائم ہیں۔

جواب چھوڑیں