ورلڈ الیون میں ہندوستانی کھلاڑی بھی ہونے چاہئے تھے:آفریدی

 پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون میں ہندوستانی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی ہے اور فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے ۔ اازادی کپ کا ااغاز کل سے ہورہا ہے جس کےلئے شائقین کرکٹ انتہائی پرجوش ہیں اور میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے کےلئے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے طویل سفر طئے کرنا پڑا۔ اس موقع پر آفریدی نے کہاکہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی لیکن اب ورلڈالیون کے دورہ پاکستان سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ ورلڈ الےون مےں ہندوستانی کھلاڑی بھی ہوتے تو ےہ بہت اچھا ہوتا۔

جواب چھوڑیں