راہول نے نہیں، مودی نے بیرونی سرزمین پر ملک کی توہین کی ہے: آنند شرما

بی جے پی کی جانب سے کانگریس کے نائب صدر پر یہ الزام عائد کیے جانے کے بعد کہ راہول گاندھی نے امریکی یونیورسٹی میں اپنی تقریر میں وزیر اعظم کی توہین کی ہے ، کانگریس نے آج کہا کہ دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے بیرونی سرزمین پر ہندوستان کی توہین کی ہے۔ کانگریس قائد آنند شرما نے آج کہا کہ ہم حکومت اور حکمراں جماعت کی جانب سے تنقیدوں پر حیرت زدہ ہیں ، جو غیرضروری اور غیرمنصفانہ ہیں ۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات (سمرتی ایرانی) کی جانب سے جاری کردہ بیانات اور اٹھائے گئے مسائل © © ‘ تاریخ سے ان کی ناواقفیت کو ظاہر کرتے ہیں اور وزیر اعظم کی جانب سے معذرت خواہ بننے کی بے چینی کا اظہار ہوتا ہے۔ راہول گاندھی نے گذشتہ 70 سال کے دوران ہندوستان کی کامیابیوں کی بات کی ہے۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ بی جے پی انہیں کیوں نشانہ¿ تنقید بنا رہی ہے ۔ اگر راہول گاندھی ملک کے وزیر اعظم پر تنقید کررہے ہیں تو کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ یہ جمہوریت کی ایک خصوصیت ہے ۔

جواب چھوڑیں