روہنگیائی پناہ گزینوں کے کیمپس کا شیخ حسینہ نے دورہ کیا

وزیر بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے آج میانمار تشدد سے فرار اختیار کرنے والے بے گھر افراد میں امداد کی تقسیم کے لےے کاکس بازار میں واقع روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا ۔ شیخ حسینہ یہاں تقریباً11:40 صبح پہنچیں اور انہوں نے کیمپس کا حالات کامعائنہ کیا اور پناہ گزینوں میں امداد بھی تقسیم کی ۔ ڈیلی اسٹار اخبار رپورٹ نے یہ بات بتائی۔ وزیر اعظم ڈیزاسٹر مینجمنٹ و راحت کاری وزیر مفضل حسین چودھری‘ وزیر امکنہ و تعمیراتی عامہ کے انجینئر مشرف حسین مملکتی وزیر سیف الزماں چودھری اور دیگر متعدد افراد کے ہمراہ کاکس بازار پہنچیں ۔ میانمار کی فوج کی جانب سے راکھین ریاست میں تطہیری کاروائی کے بعد بنگہ دیش سے تقریباً3لاکھ روہنگیائی پناہ گزیں فرار ہوئے ہیں جبکہ یہ اقدام مبینہ طور پر 25 اگست کو سیکیورٹی چوکیوں پر روہنگیائی عسکریت پسندوں کے حملہ کا رد عمل تھی۔ کاکس بازار میں تقریر کرتے ہوئے ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روہنگیائی پناہ گزینوں کو پناہ دی ہے ۔ 1971میں ہمارے مکانات کو بھی نذر آتش کردیاگیاتھا جب لوگوں کو جانے کے لےے کوئی اور جگہ نہیں تھی لہذا انہیں ہندوستان فرار ہوناپڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان حالات میں روہنگیائی پناہ گزینوں کی امداد کے لےے ہر قسم کی مقدور بھر کوشش کررہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں