احمدآباد میں مودی اور شنزوآبے کا روڈ شو

وزیراعظم جاپان شنزو آبے 2 روزہ دورہ پر آج یہاں پہنچے۔ ان کے ایجنڈہ میں احمدآباد اور ممبئی کے درمیان ہندوستان کی پہلی بلیٹ ٹرین پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ وزیراعظم مودی نے آبے کا ایرپورٹ پر دوپہر میں گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ایرپورٹ سے شنزو آبے ‘ ان کی اہلیہ اکی آبے اور مودی کھلی جیپ میں 8 کیلو میٹر طویل روڈ شو پر سابرمتی آشرم روانہ ہوگئے۔ آبے جس وقت احمدآباد ایرپورٹ پہنچے‘ سوٹ میں ملبوس تھے۔ بعدازاں انہوں نے نیلی نہرو جیاکٹ کے ساتھ کرتا پائجامہ زیب تن کیا۔ ان کی بیگم نے سرخ شلوار قمیص پہنا۔ دونوںقائدین نے سڑک کے دونوں جانب منتظر مجمع کو ہاتھ ہلاکر کر جواب دیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مودی نے بیرونی ملک کے کسی سربراہ کے ساتھ مشترکہ روڈ شو کیا ہے۔ آبے اور مودی کل ہائی اسپیڈ ٹرین پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جاپان نے اس کے لئے آسان قرض دیا ہے۔ یہ پراجکٹ2022 تک مکمل ہوجائے گا۔ بلیٹ ٹرین 500 سے زائد کیلو میٹر کا فاصلہ لگ بھگ 2 گھنٹے میں مکمل کرے گی۔ توقع ہے کہ جاپانی وزیراعظم کے اس دورہ میں 15 معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں