افغانستان کو سرحد پر مشترکہ گشت کی پاکستانی پیشکش:عباسی

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں سے نمٹنے کے لےے افغان سرحد پر پاکستان کے ہمراہ مشترکہ پٹرولنگ منعقد کرناچاہتاہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو یہ کہنے کے بعد کہ وہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمہ کے لےے مزید کچھ کرے ‘ان کے ریمارکس سامنے آئے ہیں ۔ ڈان آن لائن نے عباسی کے حوالے سے بتایا کہ عباسی نے کہاہم افغان سرحد پر مشترکہ گشت اور مشترکہ چوکیاں قائم کرنے کی بابت کھلا ذہن رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے افغانستان کے ساتھ ”مشترکہ چوکسی“ کی پیش کش کی ہے، تاکہ دہشت گرد گروپوں اور ا±ن کے محفوظ ٹھکانوں کی باہمی طور پر تصدیق کی جا سکے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کل غیر ملکی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ”دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں جو کچھ درکار ہے، پاکستان مکمل طور پر اور کھلے دل کے ساتھ وہ سب کچھ کرنے پر تیار ہے “۔ا±نھوں نے کہا کہ باہمی سطح پر تصدیق کے طریقہ کار کی تفاصیل وضع کی جا سکتی ہیں۔ لیکن، عباسی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کے سلسلے میں افغانستان مزید کام کرے۔

جواب چھوڑیں