برطانیہ میں داود ابراہیم کی جائیداد ضبط

لانڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کاسکر کو شدید دھکا پہنچاتے ہوئے حکومت برطانیہ نے آج برطانیہ میں اس کے نام پر رجسٹرڈجائیداد ضبط کرلی۔ دی مِرر کے بموجب 61 سالہ داود جس کی 21 عرفیتیں ہیں‘ واروک شائر میں ایک ہوٹل اور مڈلینڈس میں دیگر رہائشی جائیدادوں کا مالک ہے۔ عالمی دہشت گرد جس کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں بھی شامل ہے‘ 6.7 بلین ڈالر کی جملہ جائیدادوں کا مالک ہے۔ 16 سے زائدملکوں میں ڈی کمپنی کے نام سے اس کی مختلف جرائم پیشہ سرگرمیاں ہیں۔ وہ دنیا کے انتہائی مطلوب جرائم پیشہ سرغنوں میں ایک ہے۔ وہ کولمبیا کے منشیات تاجر لارڈ پبلو اسکوبر کے بعد دوسرا امیر ترین مجرم ہے۔ اس نے اپنی جرائم کی دنیا 1970 کے دہے میں ممبئی میں آباد کی تھی۔ وہ 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کا منصوبہ سازکہلاتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں