بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے ہندوستان کی امداد

ہندوستان کل روہنگےا مسلمانوں کےلئے بنگلہ دےش کو انسانی ہمدردی بنےادوں پرراحت کاری اشےاءکی کھےپ روانہ کرے گا۔ اس سے چند دن قبل ڈھاکہ نے بدھسٹ اکثرےتی ملک مےانمار مےں نسلی تشدد کے بعد بڑے پےمانے پر وہاں سے پناہ گزےنوں کی بنگلہ دےش مےں آمد سے نئی دہلی کو واقف کراےاتھا۔ نئی دہلی میں بنگلہ دےش کے ہائی کمشنر سےد معظم علی نے معتمد خارجہ اےس جئے شنکر سے گذشتہ ہفتہ ملاقات کرتے ہوئے تفصےلی طورپر روہنگےائی پناہ گزےنوں کے مسئلہ پر تبادلہ خےال کےا ۔ ہندوستانی طےارہ ‘ انسانی بنےادوں پر ترسےل کی جانے والی پہلی کھےپ کو منتقل کرے گا اور صبح 11بجے چٹگانگ اےرپورٹ پر لےنڈنگ کرے گا ۔ ہندوستانی ہائی کمےشن کے اےک ترجما ن نے پی ٹی آئی کو ےہ بات بتائی۔ ڈھاکہ مےں متعےنہ ہندوستانی ہائی کمشنر وشنوردھن شرنگلا ‘ بنگلہ دےش کے پلوں اورروڈ ٹرانسپورٹ کے وزےر وعوامی لےگ کے جنرل سکرےٹری عبےدالقادر کو راحت کاری اشےاءروانہ کرےں گے۔ ترجمان نے اس بات کا اظہار کےا۔درےں اثناءمرکزی وزےر وی کے سنگھ نے آج بتاےاکہ حکومت روہنگےا مسئلہ سے نمٹنے پناہ گزےنوں پر اپنی پالےسی کو روبہ عمل لائی گئی۔ انہوںنے ےہاں صحافےوں کو بتاےاکہ حکومت پناہ گزےنوں سے نمٹنے کی پالےسی پر پےشرفت کرے گی۔ تاوقتےکہ حالات ان کی ملک واپسی کےلئے ٹھےک نہ ہوجائےں۔ مملکتی وزےرخارجہ نے بتاےاکہ کوئی بھی شخص پناہ گزےں کی حےثےت سے قےام کا خواہاں نہےں ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں