جن دھن کے تحت30کروڑ خاندان بینک کھاتوں کے حامل:جیٹلی

وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کہاکہ تین سال کے دوران30کروڑخاندان جن دھن کھاتوںکے حامل ہوئے ہےں۔ ہندوستان کے سب سے بڑے بینک کھاتے آغاز پروگرام جن دھن کے تحت اب تک بڑے پےمانہ پر خاندانوں نے استفادہ کیا اور کھاتوں کی کشادگی عمل میںلائی۔جن دھن یوجنا سے قبل42 فیصد گرہست خاندان بغیر بینک کھاتوں کے تھے۔ اسکےم کے آغازکا مقصد ہرشہری کوبینک کھاتوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ سہولت کی فراہمی صفربیالنس کھاتے کشادگی کے تحت ہے۔ جب کہ اس کی کشادگی تمام تجارتی بینکس میں عمل میںلائی گئی۔ مالیاتی مشغولیت کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرفینانس نے ےہ بات بتائی۔ انہوںنے کہاکہ صفر بیالنس کھاتوں میں 77 فیصد سے20 فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔ جس کے تحت ایک مرتبہ کارکردگی کے ذرےعہ فوائد کی منتقلی کویقینی بنایاگیاہے۔ ستمبر 2014 اسکےم کے آغاز کے تین ماہ بعد76.87فیصدکھاتے صفر بیالنس کے حامل تھے۔ تعداد صفر کھاتے میں اس وقت کمی آگئی ہے اور20 فیصدتک گھٹ گئی ہے۔جن دھن یوجنا کے تحت99.99 فیصد گرہست خاندان اس وقت کم از کم ایک بینک کھاتے کے حامل ہےں۔انہوںنے کہاکہ آدھارنمبر شناخت کا آغاز سابق یوپی اے حکومت نے کیاتھا تاہم اس کوقانونی موقف فراہم نہےں کیاگیا۔ آدطارکو قانونی موقف بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت نے فراہم کی ہے تاکہ سرکاری فوائد کوآدھارواحدشناخت نمبر کے ذرےعہ فراہم کئے جاسکے۔

جواب چھوڑیں