جی او 39کی منسوخی‘ عہدیداروں کی زیرنگرانی لینڈسروے ناگزیر

جی او39کی منسوحی اور سرکاری عہدیداروں سے جامع اراضیات سروے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین پر مشتمل ایک وفد نے آج ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک یادداشت پیش کی۔ اس کل جماعتی اپوزیشن وفد میں کانگریس، بی جے پی، تلگودیشم پارٹی، کمیونسٹ پارٹیوں اور دیگر تنظیموں کے بشمول جے اے سی کے قائدین شامل تھے۔ راج بھون میں گورنر کو یادداشت پیش کرنے کے بعد باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کارگذار صدر، پردیش کانگریس ملوبھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ جی او39 کی منسوخی کے لئے گورنر کی مداخلت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس حکومت، کسان رابطہ کمیٹیوں کی تشکیل پر سیاست کررہی ہے اور ان کمیٹیوں میں حکمراں جماعت کے قائدین کی نامزدگی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہی ہے اس لئے متذکرہ جی او کی تنسیخ ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں