روہنگیا کی مدد کرنے بین الاقوامی برادری سے اقوام متحدہ کی اپیل

 اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاست پرے رکھ کر میانمار کے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی انسانی مدد کی جاریہ کوششوں میں ہاتھ بٹائے۔ روہنگیا‘ مسلم اقلیت ہیں جو بدھ اکثریتی ملک میانمار کی ریاست رکھائن میں آباد ہیں۔ میانمار میں وہ کئی دہوں سے عتاب جھیل رہے ہیں۔ میانمار نے 1948 میں آزادی حاصل کی تھی۔ وہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے شہری نہیں مانتا۔ زائداز 3 لاکھ روہنگیا جان بچانے بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں جو خبریں مل رہی ہیں‘ ہم جو تصاویر دیکھ رہے ہیں وہ رُلادینے والی ہیں۔

جواب چھوڑیں