زینت امان کو کارنامہ حیات ایوارڈ

 بالی ووڈ کی بزرگ اداکارہ زینت امان کو سنیما کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے لئے ڈی سی ساوتھ ایشیا فلم فیسٹیول میں کارنامہ حیات ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ہندوستانی امریکی مخیر شخصیت فرینک اسلام نے 65 سالہ اداکارہ کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ زینت امان نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شام یادگار ہے۔ زینت کے لڑکے اذان خان کو ان کی آنے والی فلم ”بینکسٹر“ کے لئے جس میں نصیرالدین شاہ نے کام کیا ہے‘ ابھرتے اسٹار ڈائرکٹر کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ ”لِپ اسٹک انڈر مائی برقعہ“ کو بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ برطانوی ہندوستانی اداکار۔ ہدایت کار قوی راز کو بین الاقوامی سنیما ایوارڈ دیا گیا۔

جواب چھوڑیں