مودی اور آبے‘ 16 ویں صدی کی تاریخی مسجد میں

وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شنزو آبے نے چہارشنبہ کے دن احمدآباد کے پرانے شہر میں 16 ویں صدی کی مسجد سدی سید کی جالی کادورہ کیا۔ مودی نے آبے اور ان کی بیگم کو مسجد دکھائی جو اس کی کھڑکیوں کی جالیوں کے لئے مشہور ہے۔ یہ مسجد 1573ءمیں گجرات کے آخری سلطان شمس الدین مظفر شاہ سوم کے فوجی جنرل احمد شاہ بلال جھجر خان کے غلام نے تعمیر کرائی تھی۔ مسجد کا مشاہدہ مکمل ہونے کے بعد مودی قدیم شہر کی گلی میں ہیریٹیج عمارتیں دکھانے مہمانوں کو لے گئے۔ مودی نے شخصی طورپر احمدآباد ایرپورٹ پہنچ کر شنزو آبے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس کے لئے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ دیا۔ انہوں نے آبے کو گرمجوشی سے گلے لگایا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے یہ بات بتائی۔

 

جواب چھوڑیں