تنظیمی انتخابات کے ذریعہ راہول پارٹی کی کمان سنبھالیں گے: ویر پا موئیلی

کانگریس کے سینئر قائد ایم ویرپاموئےلی نے آج کہا کہ پارٹی کے اندرونی انتخابات کے عمل کے ذریعہ راہول گاندھی پارٹی صدر کے طور پر ابھریں گے اور انہوںنے اس بات کا اشارہ بھی دیا ہے کہ راہول‘ آئندہ ماہ‘ کانگریس صدر کا جائزہ حاصل کرلیں گے ۔ سونیا کے فرزند حالےہ دنوں میں کہہ چکے ہےں اگر پارٹی کہہ تو وہ انتظامی ذمہ داری نبھا نے کےلئے مکمل طور پر تیار ہےں۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ راہول گاندھی کی جانب سے پارٹی کے صدارتی عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد پارٹی میں انقلابی تبدےلیاں آئیں گی ۔ راہول گاندھی کو جتنا جلد ہوسکے کانگریس کی کمان کو اپنے ہاتھ میں لینی چاہئے ۔ ےہی پارٹی کےلئے فائدہ مندر ہے گا اور ملک کےلئے اچھا رہے گا ۔ پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے ویرپاموئےلی نے ےہ بات کہی ۔ کانگریس کا ہر اےک کارکن کا ےہ احساس ہے کہ راہول کو پارٹی کا صدر بنانے میں تاخیر کی جارہی ہے مگر وہ (راہول) تنظیمی انتخابات کا انتظار کررہے ہےں۔ تنظیمی انتخابات کے عمل کے بعد راہول کانگریس صدر کی حیثیت سے ابھریں گے ۔ ویرپا موئےلی نے کہا کہ ریاستوں میں پارٹی کے اندرونی انتخابات کا عمل توقع ہے کہ اس ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔کرناٹک کے سابق چیف منسٹر موئےلی سے جب ےہ پوچھا گیا کہ آیا راہول‘ آئندہ ماہ‘ کانگریس کی عنان سنبھا لیں گے ؟ تو انہوں نے مثبت انداز میں جواب دیا ہاں ممکن ہے کہ راہول ‘آئندہ ماہ کانگریس صدر کا جائزہ حاصل کرلیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس پارٹی میں نئی جان ڈالنے اور اس پارٹی کو مستحکم بنانے کے امکانات کے بارے میں پوچھے گئے اےک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں راہول گاندھی بہتر انداز میں کام کررہے ہےں۔

جواب چھوڑیں