جاپان اوپن:کرسٹینا‘ زرینہ‘ جانا اورکاٹوسیمی فائنل میں

 امرےکن کھلاڑی کرسٹےنامےکھالے کے علاوہ قازقستان کی زرینہ ڈیاس‘ کروشیاکی20سالہ جانا فےٹ اورجاپان کی می یوکاٹو جاپان اوپن وےمنس سنگلز کے سےمی فائنل میں داخل ہوگئیں۔ کرسٹےنامےکھالے نے بلجےم کی ایلےس مارٹنس کوپہلے سےٹ6-4اوردوسرے میں6-1پرشکست دے دی۔ زرینہ ڈیاس نے اپنی ہم وطن یولیاپوتنتنسیواکے ہاتھوں پہلے سےٹ میں4-6پر ہارنے کے بعد کامیاب واپسی کرتے ہوئے دوسرا سےٹ 6-1اورتیسرا6-3پر جیت لی۔ کروشیاکی جانا فےٹ نے چینی کھلاڑی کیانگ وانگ کو پہلے سےٹ میں6-3پر ہرانے کے بعد دوسرا سےٹ4-6پر ہارگئی جبکہ تیسرے اورفےصلہ کن سےٹ میں6-3 سے فتح حاصل کرلی۔ می یوکاٹونے سربیاکی الےکسیندرا کرونےک کوآسانی کے ساتھ پہلے سےٹ میں6-1 پراوردوسرے میں6-3پر ہرادی۔

جواب چھوڑیں