حکومت‘انجینئرنگ طلبہ کوعصری سہولتوں سے مستفیدکرئے گی :وزیر آئی ٹی کے ٹی آر

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راﺅ نے کہاکہ دیہی علاقوں کے انجینئرنگ طلباءکوعصری ٹکنالوجی کےثمرات سے مستفید کرانے کے لئے ریاستی حکومت پابند عہد ہے ۔ آج TASKانجینئرنگ کالجس کے پرنسپلس‘انجینئرنگ کالجس انتظامیہ کے صدور نشین اورمختلف آئی ٹی کمپنیزانتظامیہ کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انجینئرنگ طلباءکو ملازمت کے قابل بنانے کے لئے مناسب تربیت فراہم کرنےTASK کاقیام عمل میں لایاگیا۔ TASK توقع کے مطابق طلباءکی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لئے موثر خدمت انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی معیار اورصلاحیتوں میں بہتری لانے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ نتائج سے زیادہ معیارپرتوجہ دینا ہوگا۔ انجینئرنگ کالجس میں معیارتعلیم کوبلندکرنے کے لئے حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں