حکومت کا موقف جاننے 18 ستمبر تک انتظار کیا جائے: راج ناتھ سنگھ

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کے دن کہا کہ حکومت 18 ستمبر کو سپریم کورٹ کو روہنگیا امیگرنٹس کے تعلق سے اپنا موقف بتائے گی۔ انہوں نے اس مسئلہ پر مزید کسی تبصرہ سے انکار کیا۔ روہنگیا پناہ گزینوں پر سیاست کے بارے میں پوچھنے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم جو بھی حلف نامہ داخل کرنا ہے 18 ستمبر کو کریں گے۔ کئی مرکزی وزرا بشمول حکومت آسام کے وزرا ‘ سابق میں کہہ چکے ہیں کہ ہندوستان میں مقیم روہنگیا غیرقانونی امیگرنٹس ہیں اور انہیں ان کے ملک جانا ہی ہوگا۔ سپریم کورٹ پیر کے دن ایک درخواست کی سماعت کرنے والی ہے جس میں غیرقانونی روہنگیا امیگرنٹس کو میانمار واپس بھیجنے کے حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کیاگیا ہے۔

جواب چھوڑیں